15 اگست، 2016، 11:59 AM

ہندوستانی ریاست آسام میں 4 بم دھماکے/ کشمیر میں 6 ہندوستانی فوجی زخمی

ہندوستانی ریاست آسام میں 4 بم دھماکے/ کشمیر میں 6 ہندوستانی فوجی زخمی

ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر ریاست آسام میں ہلکی نوعیت کے 4 دھماکے ہوئے ہیں جبکہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں 6 ہندوستانی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر  ریاست آسام میں ہلکی نوعیت کے 4 دھماکے ہوئے ہیں جبکہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں 6 ہندوستانی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ریاست آسام کے شہر منی پور میں دو دھماکے ہوئے ہیں جن  ہندوستانی فوج کو نشانہ بنایا گیاہے جبکہ دھماکوں میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ادھر کشمیر کے علاقے نوہاٹہ میں ہندوستانی سکیورٹی فورسز پر مسلح  افراد کی جانب سے حملہ کیا گیاہے جس میں 6بھارتی فوجی شدید زخمی ہو گئے ہیں جبکہ دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں ۔ فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے جس کے پیش نظر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مزید نفری طلب کر لی ہے۔

News ID 1866224

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha